Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم ساتویں ٹاکرے کے لیے آج کولکتہ میں پریکٹس کرے گی

پاکستان کا مقابلہ کل بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا
شائع 30 اکتوبر 2023 12:33pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

فاسٹ بولر حسن علی چنئی میں بخار میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں اس لیے اگلی میچ میں انہیں شامل کیا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنا ساتواں میچ کھیلے گی، اب تک اسے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی کے علاوہ دیگر 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث سیمی فائنل تک رسائی بھی مشکل نظرآرہی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔

PCB

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023