Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی مزید 29 فلائٹس منسوخ، آج 22 پروازیں آپریٹ ہوں گی

پی آئی اے فلائٹ آپریشن کا بحران حل نہ ہوسکا
شائع 30 اکتوبر 2023 10:18am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پی آئی اے کی آج بھی 29 پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم آج اندرون و بیرون ملک 22 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے فلائٹ آپریشن کا بحران تاحال حل نہیں ہوسکا، اور آج بھی پی آئی اے کی 29 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں 368 ،308،309،369، اور دمام کیلئے فلائٹ 242 منسوخ ہوئی۔ کراچی سے لاہور کے لئے دو پروازیں 304 ،305، ملتان کیلئے پی کے331، دبئی کے لئے پی کے 214 اور سکھر کے لئے دو پروازیں 536، 537 منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے سکھر پی کے 631، 632، القسیم کے لئے پی کے 167اور دبئی کے لئے پرواز 233 منسوخ ہوئی، اس کے علاوہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے161 اور جدہ کے لئے پی کے841 بھی منسوخ ہوئی۔

پشاور سے دبئی کے لئے پی کے دو فلائٹس 283، 284، شارجہ کے لئے پی کے 257 اور 258 ابوظہبی کے لئے بھی دو فلائٹس پی کے 217، 118 منسوخ ہوئیں۔

سیالکوٹ سے دمام کے لئے پی کے 243، کویت سٹی 240 اور شارجہ کے لئے 210 منسوخ ہوئی، جب کہ ملتان سے دبئی کے لئے دو پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم کے لئے پی کے 170منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج جزوی بحال ہوا ہے، اور ترجمان ایوی ایشن کے مطابق آج اندورون و بیرون ملک کے لئے 22 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ گلگت سے اسلام آب د اور اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے لیے فلائٹس روانہ ہوں گی، جب کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں روانہ ہوں گی ۔

ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ شیڈول میں بہتری پرآج کم فلائٹس منسوخ ہوئیں، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو کے لیے آج 6 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔

PIA

PIA Flight

PIA Loss