Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مری میں موجود نواز شریف کی سیاست کے ساتھ دلچسپ سرگرمیاں

قائد ن لیگ کی مریم نواز سے الیکشن اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری
شائع 29 اکتوبر 2023 09:47pm
PML-N workers meetings of Nawaz Sharif in Murree | Aaj News

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان دنوں مری کے نواحی علاقے چھا نگلہ کے مقام پر اپنی رہاٸش گاہ پر ڈیرے ڈالے ہوٸے ہیں جہاں انکے ساتھ مریم نواز اور جنید صفدر کے علاوہ انکے دیگر فیملی ممبران بھی موجود ہیں۔

نواز شریف سے مسلم لیگ کے قاٸدین کے علاوہ اہم سرکاری شخصیات کی بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ اور مریم نواز کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

نواز شریف قانونی ماہرین سے بھی آٸندہ کے لاٸحہ عمل پر ٹیلی فون کے ذریعے مشاورت کر رہے ہیں۔

چھانگلہ گلی جہاں ان دنوں شدید سردی پاٸی جاتی ہے اور یہاں نواز شریف کی رہاٸش گاہ پر گیس کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جہاں پر شام کے وقت آتش دان جلا کر موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ اپنے باورچی کے ذریعے مزے مزے کے کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا

پیٹرول آدھی قیمت پر، کم ازکم تنخواہ 50 ہزار دیں گے، علیم خان

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اگلے دو روز تک مری میں ہی قیام کریں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz