Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں، الیکشن کیلئے اتحاد بنایا جا رہا ہے؟

پیپلز پارٹی سے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے، علی محمد خان
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2023 10:02pm
Meetings of political opponents, Echo of reconciliation!| Rubaroo | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تردید کردی ہے۔

علی محمد خان نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ان حالات میں ہمیں اپنی سیاسی جگہ تو بنانی ہے اور سلسلے میں مختلف جماعتوں سے ہمیں بات کرنی ہے، اس کیلئے ایک پولیٹیکل کمیٹی بنی ہے جس کا میں رکن ہوں اور اسد قیصر اس کے ہیڈ ہیں، کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے انگیج کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک نکتے پر انگیج کرنا ہے کہ وقت پر صاف شفاف الیکشن ہوں۔ سب کو برابر کا موقع ملے، تمام جماعتیں الیکشن میں جائیں اور ہم بھی جائیں، فیصلہ عوام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں ’نہ کوئی الائنس کی ہم بات کر رہے ہیں، نہ کسی ریلیف کی بات کر رہے ہیں، نہ کسی ڈیل کی بات کر رہے ہیں‘۔

علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، نہ کور کمیٹی نے ہم سے کسی الائنس کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہم صرف تعزیت کیلئے گئے تھے، لیکن فری اینڈ فئیر الیشن کیلئے جس طرح مختلف جماعتوں سے انگیج کر رہے ہیں ہوسکتا ہے ان سے بھی کبھی ملاقات ہوجائے، لیکن وہ ایک سیاسی ملاقات ہوگی۔

علی محمد خان نے کہا کہ فی الحال اس طرح کی ملاقات کا کوئی وقت یا شیڈول نہیں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔

pti

Ali Muhammad Khan

PTI meeting with Fazalur Rehman