Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، ذرائع
شائع 29 اکتوبر 2023 06:09pm
ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد  نواز شریف سے ملاقات کرے گا ۔ فوٹو ــ فائل
ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا ۔ فوٹو ــ فائل

عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جلد بیٹھک لگے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جلد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا، اہم بیٹھک میں عام انتخابات کی تاریخوں سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔

نواز شریف سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

Nawaz Sharif

MQM Pakistan

general elections 2023