Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید کی سزا

ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، ترجمان
شائع 29 اکتوبر 2023 10:26am

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کوچار سال قید اور چارلاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی نے کہا کہ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پرشئیرکی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سائبرکرائم سرکل نے ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج وارث جاوید نے مجرم نعمان عطاء کو سزا سنائی ہے۔

FIA

پاکستان