ورلڈکپ: آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح نے پاکستان کا خواب چکنا چور کردیا
ورلڈ کپ کے اہم ٹاکرے میں جنوبی افریقا سے شکست اور آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کا خواب چکنا چور کردیا۔ اس بار ماضی کی طرح اگر مگر کا کھیل بھی پاکستان کو سیمی فائنل تک نہیں پہنچا سکے گا۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں سب سے چھوٹی ٹیم نیدرلینڈ سے جیت کر پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا اور دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے سری لنکن ٹائیگرز کا 345 کا ہدف حاصل کر کے ورلڈ کپ میں سب سے بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
فتح کے سفر پر گامزن پاکستان کو پھر بریک لگ گئی اور ٹیم شکستوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی، تیسرے میچ میں روائتی حریف بھارت سے چاروں شانے چت ہونے کے بعد دباؤ کا شکار ہو کر رہ گیا اور پھر چوتھے میچ میں آؤٹ آف فارم آسٹریلیا کی نہ صرف فارم بحال کی بلکہ ان سے ہار کر انہیں فتوحات کے سفر پر گامزن کر دیا۔
پانچویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی جبکہ چھٹے میچ میں جنوبی افریقا سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہار گیا اور ورلڈ کپ میں مسلسل چار میچز میں شکست کھانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔
جنوبی افریقا سے ناکامی کے بعد پاکستان کی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے لیکن سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی فتح سے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ: پاکستان کو جنوبی افریقا سے بھی شکست، سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل
شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں اپنے سسر کا کون سا ریکارڈ برابر کردیا؟
ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ: افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست
اب پاکستان اپنے آخری 3 میچز میں کامیابیاں سمیٹ کر ورلڈ کپ کا اختتام اچھے انداز میں کرسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.