Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سی سی پی او لاہور سمیت دیگر پولیس افسران فریق
شائع 28 اکتوبر 2023 05:15pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروائی، پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر صرف 2 مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا، صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی گئی لہٰذا پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں

پولیس نے صنم جاوید کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع

صنم جاوید کے شوہر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا

pti

Lahore High Court

Contempt of Court

IG Punjab

usman anwar

sanam javed