پی آئی اے کیلئے 8 ارب کی منظوری کے بعد پی ایس او کی پالیسی تبدیل
پی ایس او پی آئی اےکے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے 8 ارب روپے کی منظوری کے بعد پی ایس او کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی۔
پاکستان اسیٹٹ آئل (پی ایس او) نے پی آئی اے کی کیش لمٹ میں50 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد پی ایس او پی آئی اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔
پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس اوقومی ائرلائن کو یومیہ ادائیگی پر فیول فراہم کررہا تھا۔
واضح رہے کہ ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
PSO
ECC
PIA
PIA Flight
مقبول ترین
Comments are closed on this story.