Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں امپائرکے فیصلے پربھارتی کھلاڑی بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

تبریز شمسی کیخلاف ایل بی ڈبلیو اپیل پر آؤٹ نہ دینے کا فیصلہ متنازع ہے
شائع 28 اکتوبر 2023 01:05pm

کرکٹ کے عالمی ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کی امیدیں گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف سنسنی خیز شکست سے خاک میں مل گئیں لیکن اس بار کڑی محنبت کے باوجود قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ نہ دیا ، اس ہارمیں اہم وجہ 46 اوور میں امپائر کا تبریز شمسی کیخلاف ایل بی ڈبلیو اپیل پر آؤٹ نہ دینے کا متنازع فیصلہ ہے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں شریک ہونے کیلئے پاکستان کو یہ اہم ترین میچ جیتنا ضروری تھا جسےجنوبی افریقہ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیتا، انہوں نے 271 رنز کا ٹارگٹ 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورزمیں پوراکیا۔

آئی سی سی مینزون ڈے ورلڈکپ کی اب تک کی تاریخ میں ایساپہلی بارہوا ہے کہ پاکستان کو مسلسل 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

کل کے میچ میں ساؤتھ افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ایڈن مارکرم 91 رنزبنا کر اسامہ میر کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے تو میچ کا 41 واں اوررجاری تھا اور جیت کے لیے صرف 21 رنز درکارتھے۔

پھرحارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے مزید 2 وکٹیں پاکستان کی جھولی میں ڈالیں تو جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں کے نقصان پر فتح کے لیے مزید 11 رنز درکار تھے۔

مزید پڑھیں

پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے

گرین شرٹس کی مایوس کُن کارکردگی، ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

’افتی چچا‘ نے شاہد آفریدی کی خواہش کا پاس نہ رکھا

اس دوران 46 ویں اوور کی آخری گیند پر حارث رؤف نے ساؤتھ افریقن کھلاڑی تبریزشمسی کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی مگرامپائر کا فیصلہ ’نفی‘ میں تھا۔ ریویو لینے پر بھی کھلاڑی کو ناٹ آؤٹ قراردیا گیا۔

یہی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جو اس اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست کی وجہ بنا۔

جنوبی افریقہ میچ جیت گیا لیکن اس اپیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور امہپائر کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، خود کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں نے بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دینے کا فیصلہ حیران کن قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایکس پر بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے گرین شرٹس کی حمایت میں لکھا، ’خراب امپائرنگ اوراصولوں کے باعث پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر گیند وکٹوں پر لگ رہی ہے تو وہ آؤٹ ہے،چاہے امپائرنے آؤٹ دیا یا نہیں، اگرایسا نہیں ہے تو پھرٹیکنالوجی کے استعمال کی کیا ضرورت؟‘۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے متفق ہوتے ہوئے ہربھجن کو جواب میں لکھا، ’بھجی میں آپ سے متفق ہوں لیکن کیا جنوبی افریقہ رسی وانڈرڈوسن کے فیصلے پرایسے جذبات رکھ سکتا ہے؟‘۔

بھارتی اداکارآیوشمان کھرانہ نے بھی ایکس پوسٹ میں امپائر کے فیصلے کو درست قرارنہ دیتے ہوئے لکھا کہ، ’ تبریز شمسی آؤٹ تھا’۔

افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست پر میدان میں افغان کھلاڑی کے ہمراہ خوشی سے رقص کرنے والے سابق بھارتی فاسٹ بولرعرفان پٹھان نے بھی غہیر متوقع طور پر لکھا، ’وائیڈ اورایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کیخلاف گیا۔ ساؤتھ افریقہ کی قسمت اچھی تھی‘۔

واضح رہے کہ ’امپائرزکال‘ کے قانون کے مطابق آن فیلڈ امپائر ایل بی ڈبلیو کی اپیل پرآؤٹ دے دیتا ہے تو بیٹنگ سائیڈ ریویو لینے پرگیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہو تو وہ ریویو کے بعد بھی آؤٹ ہوگا۔

تاہم آن فیلڈ امپائر ایل بی ڈبلیو اپیل پرناٹ آؤٹ دے تو فیلڈنگ ٹیم ریویو پر گیند کا کم سے کم آدھا حصہ اسٹمپ پرلگنا ضروری ہے، اس طرح حتمی فیصلے میں آؤٹ دیا جائے گا۔

لیکن حارث رؤف کی گیند پرایسا ہوا کہ گیندکا آدھے سے کم حصہ اسٹمپ کو لگا۔ ایسے میں امپائرکالز کا حتمی فیصلہ ناٹ آؤٹ ہی رہے گا۔

india

پاکستان

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023