Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں بہت شرمندہ ہوں‘ نادیہ جمیل مسلم ممالک کے خلاف برس پڑیں

'مسلم ممالک سے کہو کہ وہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھیں، ہم زندہ ہیں اور تم مرچکے ہو'، ایک فلسطینی کا پیغام
شائع 28 اکتوبر 2023 11:48am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اسرائیل کے ہاتھوں بمباری سے شہید فلسطینوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے لیکن روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات تاحال دیکھنے میں نہیں آئے، کئی شوبز شخصیات کی جانب سے اسرائیل کے اس بہیمانہ رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم ممالک کو خاموش رہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے ترکیہ کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کا ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کا اس ظلم پر خاموش رہنا شرم کی بات ہے‘۔

انہوں نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں بہت شرمندہ ہوں‘۔

مزید پڑھیں:

’کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟‘

’مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے‘، اسرائیلی دھمکی پر ہدیٰ بیوٹی کی بانی کا جواب

آپ کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ بہت اچھا تھا، بھارتی عاطف اسلم پر برس پڑے

شئیر کی گئی ویڈیو میں ایک فلسطینی کا پیغام پڑھ کر سنایا جارہا ہے، اس دل کوچھو لینے والے پیغام میں لکھا تھا کہ ’مسلم ممالک سے کہو کہ وہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھیں، ہم زندہ ہیں اور تم مرچکے ہو‘۔

فلسطینی کے اس پیغام نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا، اس پیغام کے بعد نادیہ جمیل خاصا جذباتی ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے اسرائیل کی دہشتگردی پر خاموشی اختیار کرنے پر مسلم ممالک کو آڑے ہاتھوں لیا۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

اقوام متحدہ جانب کی سے جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امدادی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری نے غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

اس بمباری سے آخری انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی جس سے غزہ کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہوگیا ہے۔

Palestine

Video

Pakistani Actress

Israel Palestine conflict

Nadia Jamil

condemn

social worker