Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: ٹرک کی پولیس بس کو ٹکر، لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 اہلکار زخمی

پولیس نےحادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
شائع 28 اکتوبر 2023 11:42am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

فیصل آباد میں ٹرک نے پولیس ملازمین کی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سمندری روڈ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر پولیس بس کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو عملے نے اسپتال منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور جاوید اقبال کر گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: پولیس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق

فیصل آباد: ٹریلرکی ٹکرسے پولیس اہلکارجاں بحق،ایک زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 8 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 52 پولیس اہلکار سوار تھے اور یہ لوئیر کورس کے فائنل امتحان کے لئے فیصل آباد سے فاروق آباد جا رہے تھے۔

Faisalabad

traffic accident

Punjab police

bus accident