Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے اور پی ایس او فیول تنازع، قومی ائرلائن کی 59 پروازیں منسوخ

اندرون اور وبیرون ملک فلائٹ کا شیڈول شدید متاثر
شائع 28 اکتوبر 2023 11:47am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پی آئی اے اور پی ایس او فیول تنازع دو ہفتے بعد بھی حل نہ ہوا، جس کی وجہ سے فلائٹ کا شیڈول شدید متاثر ہے۔

پی آئی اے، پی ایس او فیول تنازع کی وجہ سے آج بھی اندرون اور وبیرون ملک 59 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ گزشتہ17روز میں597 پروازیں اڑان نہ بھرسکیں، جبکہ گزشتہ روز پی ایس او کو 10 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

کراچی

  • کراچی،اسلام آباد پی کے 300،301،309 ، 368 ،369 ،370 منسوخ

  • کراچی لاہور پی کے 302، 303 ،307، کوئٹہ پی کے 310 ،321 منسوخ

  • کراچی دبئی پی کے 213، 314 سکھر 536، 537 تربت501، 502 منسوخ

لاہور

لاہور شارجہ 185، 186، دبئی 203، 204، جدہ731، 839، باکو 159 منسوخ

دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 248 بھی منسوخ

سیالکوٹ، شارجہ پی کے209،210دبئی کی پی کے 180 منسوخ

اسلام آباد

اسلام آباد، دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312 منسوخ

اسلام آباد گلگت 601، 602، 605 اور 606 بھی منسوخ

اسلام آباد اسکردو 451، 452، کوئٹہ 325، 326، تربت 509، 510 منسوخ

اسلام آباد،مسقط291،القسیم 168،ابوظہبی262،جدہ760منسوخ

پشاور

پشاور ابوظہبی 217، 218 ریاض 727، 728، دبئی 283، 284 بھی منسوخ

پشاورالعین پی کے255،256اوردوحہ 285 منسوخ

ملتان

ملتان،القسیم 169،دبئی 221،222 اورمسقط 172 بھی منسوخ

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے جمعے کو پی ایس او کو 10کروڑ روپے کی نقد ادائیگی کے ساتھ 8پروازوں کی فہرست بھی ارسال کی ہے۔

PIA

PIA Flight

PIA Loss