Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے

یہ بات آسان ہرگز نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں
شائع 28 اکتوبر 2023 11:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے بعد جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا

اس میچ میں فائٹنگ اسپرٹ دکھانے والی گرین شرٹس کامیابی کو اپنا مقدرتو نہ بناسکے لیکن ُمید اب بھی زندہ ہے۔

فائنل 4 میں جگہ بنانے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بقیہ 3 میچ جیتنے کے علاوہ دیگر ٹیموں کی مدد بھی درکار ہے لیکن امکانات بہت کم ہیں.

پاکستان اپنا ساتواں میچ منگل 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، سیمی فائنل میں پہنچنے کی مشکل راہ ہموار کرنے کے لیے اسے یہ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو اگلے چار میں سے تین میچز ہارنے ہوں گے اور بظاہرایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پرپہلے نمبرپرآگیا ہے، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے حیدرآباد میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف پہلے دو میچز جیتے تھے جس کے بعد قسمت نے اُس کا ساتھ نہ دیا۔ گرین شرٹس اب تک چھ میچ کھیل کر دو جیتے اور چار ہارے۔

بھارت کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی اپنی پانچویں فتح حاصل کی لیکن اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان بقیہ تین گروپ میچز بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ میں، نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور میں اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو کولکتہ میں کھیلے گا۔

ممکن ہے کہ نیوزی لینڈ آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور نیدر لینڈر کو شکست دے، بھارت انگلینڈ کو ہرائے، سری لنکا افغانستان کو پچھاڑے ، نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو، بھارت سری لنکا کو اور افغانستان نیدر لینڈز کو ہرادے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بن سکتے ہیں، یہ صورتحال آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔

پاکستان

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023