Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے مؤخر

کیس میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے
شائع 28 اکتوبر 2023 10:31am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے مؤخر کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کا آغاز ہوا تو عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف اور احد خان چیمہ کے وکیل کہاں ہیں، اس پر جونئیر وکلاء نے جواب دیا کہ شہباز شریف کے وکیل دیگر مصرفیات کے باعث کچھ لیٹ ہیں، لہٰذا امجد پرویز ایڈووکیٹ کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کے انتظار میں سماعت کچھ دیر کے لئے مؤخر کردی۔

واضح رہے کہ عدالت کیس میں 2 مرکزی ملزمان کو بری کر چکی ہے جب کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیندل کیس میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل طلب

نیب ریفرنس کے مطابق 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کے لئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

accountability court

Shehbaz Sharif

lahore

aashiyana iqbal reference case