Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلی پنجاب علی الصبح نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈانڈرپاس پہنچ گئے

محسن نقوی کی منصوبے پرکام کی رفتارمزید تیزکرنے کی ہدایت
شائع 28 اکتوبر 2023 09:32am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل کیا، انڈر پاس کی اندرونی سڑکوں پر کنکریٹ ڈالنے کاعمل جاری ہے، انہوں نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے انڈرپاس کے بیڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا، انہوں نے انڈر پاس کی دیواروں کے کام کو چیک کیا اور منصوبے پرکام کی رفتارمزید تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے پر 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے، باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔

punjab

mohsin naqvi