Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فوج غزہ میں داخل، مواصلاتی رابطہ منقطع، بمباری تیز

اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن وسیع کرنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 11:08am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسرئیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہوگئی ہے، رات گئے محصور غزہ پر فضائی حملوں سے مختلف مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے، بیت حنون سمیت شمالی غزہ پر بھی فضائی بمباری سے آسمان روشن ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کرتے ہوئے جیمرز نصب کردیے۔ اسرائیلی فوج نے زمینی آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو جنوبی علاقوں میں منتقل ہونے کا کہہ دیا گیا ہے۔

حماس نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیلی بمباری رکوائے، ہم اسرائیل کا زمینی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرار داد منظور کرلی، عرب گروپ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی 120 رکن ممالک نے حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

حماس کا اسرائیل پر طویل ترین راکٹ مار حملہ، سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو

غزہ پر ایک ساتھ سمندری، زمینی، فضائی حملے کی دھمکی، فرانس کی حماس کیخلاف جنگ میں شرکت کی پیشکش

قاہرہ امن اجلاس: عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کردیا

قرار داد کی مخالفت میں چودہ ممالک نے ووٹ دیا، 45ارکان غیر حاضر رہے، اقوام متحدہ نے کینیڈا کی جانب سے پیش کردہ ترمیم مسترد کردی ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کینیڈا کی پیش کردہ ترمیم پر شدید تنقید کی ہے، منیراکرم نے کہا غزہ میں اسرائیل کے جرائم انتہائی سنگین ہیں، حیرت ہے کینیڈین سفیر ظالم کا ساتھ دینے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ مساوات، توازن اور انصاف کی ضرورت محسوس نہیں کرتے جس کے لیے کینیڈا مشہور ہے؟

جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے، اسرائیل غزہ پر حملے فی الفور بند کردے، فلسطین کے لیے امداد کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ مشرق وسطیٰ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے، تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی دی جانی چاہیے۔

انتونیوگوتیرس نے ٹویٹ میں لکھا غزہ میں زندگی بچانے والے سامان کی ضرورت کے مطابق فراہمی کے لیے اپنی کال کو دہراتا ہوں، ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچائی کا لمحہ ہے، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، غزہ میں بیس لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے، خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن پہنچانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict