Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں

عدالتی احکامات کے بعد ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا جائے گا
شائع 27 اکتوبر 2023 06:40pm

سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلیں، عدالتی احکامات کے بعد ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں، اشتہاری ملزمان کی پراپرٹیز کو سیل کروانے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) عدالت سے اجازت طلب کرے گی۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن حکام کے مطابق 22 اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے ان کی پراپرٹیز کی تفصیلات مختلف اداروں سے مانگی گئی تھیں، جس کے بعد ایل ڈی اے ، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کیں۔

اشتہاری ملزمان میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، زبیر نیازی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ سمیت 22 ملزمان کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کردیے

سانحہ 9 مئی جلاؤ گھراؤ کیس: 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 4 مفرور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

جے آئی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو عدالتی احکامات کے بعد سیل کر دیا جائے گا۔

lahore

Court Order

MAY 9 RIOTS

Details of properties