Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپنج بم: حماس کی سرنگوں کیخلاف اسرائیل کا نیا خفیہ ہتھیار

جن ایلیٹ یونٹس کو زیر زمین جانے کا کام سونپا گیا ہے ان میں ”یاہلوم“ بھی شامل ہے.
شائع 27 اکتوبر 2023 06:33pm

فلسطین کی آزادی کیلئے سرگرم گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل پر سرحد پار سے اچانک حملے کے بعد غزہ میں لڑائی 21ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں 7000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بھی غزہ میں داخل ہو کر مختصر زمینی حملہ کیا ہے کیونکہ وہ حماس کے خلاف زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

تاہم، اسرائیلی فوجیوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک حماس کی سرنگوں کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے، جس کے بارے می ں کہا جاتا ہے گروپ نے متعدد افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مبینہ طور پر حماس کے پاس مختلف قسم کی سرنگیں ہیں جو کہ سینکڑوں کلومیٹر لمبی اور 80 میٹر تک گہری ہیں، یہ سرنگیں ریتیلی 360 مربع کلومیٹر ساحلی پٹی اور اس کی سرحدوں کے نیچے موجود ہیں۔

اسرائیل کا خفیہ ہتھیار

سرنگوں کے نیٹ ورک میں موجود حماس سے لڑنے کے لیے اسرائیل مبینہ طور پر ایک ”اسپنج بم“ بنا رہا ہے، جس سے دھماکے کے ساتھ اچانک جھاگ نکلتا اور تیزی سے پھیلتا ہے اور پھر سخت ہو جاتا ہے۔

دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کیمیائی دستی بموں کا تجربہ کر رہا ہے، جن میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ہے، لیکن ان کا استعمال ان خالی جگہوں یا سرنگوں کے داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جہاں سے حماس کے اراکین نکل سکتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ان ڈیوائسز کو حفاظتی پلاسٹک کے کنٹینر میں بند کیا گیا ہے جس میں ایک دھاتی رکاوٹ ہے، جو دو الگ الگ مائعات کو تقسیم کرتی ہے۔ چالو ہونے پر یہ مائعات ضم ہو جاتے ہیں اور ایک کیمیکل ری ایکشن کے زریعے ایک ایسا جھاگ (فوم) بناتے ہیں جو کچھ ہی سیکنڈز میں انتہائی سخت ہوجاتا ہے۔

2021 میں اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کو غزہ کی سرحد کے قریب سرنگوں کے ایک فرضی نظام میں مشقوں کے دوران ان دیوائسز کو استعمال تعینات کرتے دیکھا گیا تھا۔

جن ایلیٹ یونٹس کو زیر زمین جانے کا کام سونپا گیا ہے ان میں ”یاہلوم“ بھی شامل ہے، جو اسرائیل کی کامبیٹ انجینئرنگ کور کے ماہر کمانڈوز پر مشتمل ہے جنہیں ”ویسلز“ کہا جاتا ہے، یہ سرنگوں کو تلاش کرنے، صاف کرنے اور تباہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

حماس نے اپنا سرنگوں کا نیٹ ورک کیسے بنایا

حماس غزہ میں 1987 میں قائم ہوئی تھی اور مبینہ طور پر اس نے 1990 کی دہائی کے وسط میں سرنگیں کھودنا شروع کی تھیں۔

سرنگوں کا نیٹ ورک ایک اہم وجہ ہے کہ حماس اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مقابلے غزہ میں زیادہ مضبوط ہے۔

2005 میں جب اسرائیل نے اپنے فوجیوں اور آباد کاروں کو غزہ سے نکالا اور جب حماس نے 2006 کے انتخابات میں اقتدار حاصل کیا تو سرنگیں بنانا آسان ہو گیا۔

Gaza

Hamas

Hamas Israel attack 2023

Hamas Tunnels

Sponge Bomb

Israel's new secret weapon