Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زید علی کے مداحوں کے لئے افسوسناک خبر

زید کے والدین ہمیشہ سے ان کی ویڈیوز کا حصہ رہے ہیں اور لوگ انہیں اپنے خاندان کےفرد کی طرح جانتے ہیں
شائع 27 اکتوبر 2023 06:05pm

معروف یوٹیوبر ”زید علی ٹی“ کو پاکستانی یوٹیوبرز کا بانی کہا جاتا ہے، انہوں نے فیس بک پر سب سے پہلے براؤن بمقابلہ سفید فام خاکے اور ویڈیوز بنانا شروع کیں تھیں اور اس کے بعد وہ یوٹیوب کی طرف منتقل ہوگئے۔

پاکستان میں اس طرح پاکستانی تجربات کے بارے میں ایک پاکستانی بچے کا مضحکہ خیز ویڈیوز بنانا لوگوں کو بہت اچھا لگا تھا، اسی وجہ سے ان کے چاہنے والے بھی کافی ہیں۔

لیکن زید کے چاہنے والوں کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

زید نے انسٹاگرام پر ایک انتہائی افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے لئے شیئر کی ہے کہ ان کے’ والد کا انتقال ہوگیا ہے۔’

زید کے والدین ہمیشہ سے ان کی ویڈیوز کا حصہ رہے ہیں اور لوگ انہیں اپنے خاندان کے فرد کی طرح جانتے ہیں، اس تکلیف دہ خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر انہوں نے اپنے والد کے بارے میں کہا کہ ’میرے پہلے دوست، میرے سپر ہیرو میرے والد آپ سب سے مشکل کام کرنے والے آدمی تھے جنہیں میں جانتا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ نے ہمیں خوش رہنے کے لئے اپنی ساری خوشیاں قربان کر دیں۔ آپ نے مجھے وہ شخص بنایا جو میں آج ہوں اور اس کے لئے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔‘

زید علی نے مزید کہا کہ ’اگر میں اپنے والد کا ایک فیصد بننے میں کامیاب ہو جاؤں تو مجھے ایسا محسوس ہوگا کہ میں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔‘

مزید پڑھیں

مشہور یوٹیوبر زید علی کی فیملی کے ہمراہ تصاویر

زیدعلی کیا نیا کرنے جا رہے ہیں؟

پاکستانی یو ٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری

انہوں نے اپنے والد کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔‘

زید کے لئے بہت سے اور تخلیق کاروں نے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

لوگوں نے زید کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور آج وہ ایک بیٹے کے باپ ہیں اور لاکھوں لوگ انہیں سراہتے ہیں۔

پاکستان

Instagram

Youtuber

Parents

lifestyle

father

Zaid Ali T

Sad news

Father died