Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی کا ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا معاملہ عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری، 2 نومبر تک جواب طلب
شائع 27 اکتوبر 2023 05:14pm

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ایک یوسی سے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا معاملہ بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

یوسی 8 ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد صابرنے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ مرتضی وہاب نے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے لیے مخالف امیدوار کے کاغذات نامزدگی میں تجویز اورتائید کنندگان کو اغواء کرایا۔

عدالت نے مرتضیٰ وہاب، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کا میئر بن کر عام امیدواوں کے مقابل الیکشن لڑنا ناانصافی ہے۔

درخواست میں کہا ہے کہ میئر کراچی کی حیثیت سے سرکاری وسائل پر نہ صرف اپنی بلکہ دیگر پارٹی امیدواروں کی مہم بھی چلارہے ہیں، یہ صورت حال آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے، تمام امیدواروں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں، ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل نے اس معاملے کی سنگینی کو نہیں سمجھا۔

قائم قام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ میئر کراچی سے متعلق دیگر درخواستیں پہلے بھی دائر ہیں۔

مزید پڑھیں

میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مرتضیٰ وہاب نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ یہ درخواست بھی انہی درخواستوں کے ساتھ شامل کردی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے خلاف ایسی تمام درخواستیں یکجا کردی ۔

SHC

karachi

Murtaza Wahab

Sindh High Court

mayor karachi