Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرین شرٹس کی مایوس کُن کارکردگی، ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

ذکاء اشرف سرفراز احمد سے بہتر کرکٹ کے مستقبل کی تجاویز لیں گے، ذرائع
شائع 27 اکتوبر 2023 04:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی مایوس کُن کارکردگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لئے بلالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہنواز دھانی آج ذکااشرف سے ملاقات کریں گے، کرکٹرز اور مینجمنٹ کمیٹی ہیڈ کے درمیان ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف سرفراز احمد سے بہتر کرکٹ کے مستقبل کی تجاویز لیں گے جب کہ سابق کپتان ڈومیسٹک مسائل سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو آغاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم شکستوں کو بھلا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی، پی سی بی

ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کے اوپنرز جنوبی افریقہ کیخلاف ناکام

اس کے علاوہ دونوں کے درمیان ملاقات میں ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا جب کہ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں پرفارمنس اور لیگز کھیلنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

lahore

Sarfaraz Ahmed

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)