Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا

چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا
شائع 27 اکتوبر 2023 03:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن کا آغاز ہفتہ 28 اکتوبر کی رات 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچاند گرہن 29 اکتوبرکی رات ایک بج کر 14 منٹ سے شب 3 بجکر 26 منٹ تک ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقہ اوربحر اوقیانوس میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

پاکستان

solar eclipse

Lunar eclipse 2023

second Lunar eclipse