Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کُول دادی‘ کا کیوٹ ڈانس سب کو بھا گیا

' عُمر تو بس ہندسوں کا گیم ہے، اصل بات تو دل کی ہوتی ہے کہ وہ کتنا جوان ہے'۔
شائع 27 اکتوبر 2023 03:05pm
تصویر: ماہاز فوٹوگرافی/آفیشل انسٹااکاؤنٹ
تصویر: ماہاز فوٹوگرافی/آفیشل انسٹااکاؤنٹ

کہتے ہیں کہ عُمر تو بس ہندسوں کا گیم ہے، اصل بات تو دل کی ہوتی ہے کہ وہ کتنا جوان ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل دیسی شادی میں ڈانس کرتی ایک ’کُول دادی‘ اس پر کھری اترتی ہیں۔

’دادی کول‘ کے نام سے مشہور اس معمرخاتون نے ڈانس فلور پرجوانوں کے گروپ کے ساتھ دلکش موومنٹس سے سبکے دلوں کو جیت لیا۔

ویڈیو کلپ میں وہ دیگر نوجوانوں کے ساتھ بونی ایم کے مشہور ڈسکو ٹریک ’راسپوتین‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیومعروف فوٹوگرافر ہما وجاہت نے اپنے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ ’ماہازفوٹوگرافی‘ پر شیئر کی۔

غیر معمولی جوش و خروش اور کے ساتھ ’دادی کُول‘ نے ڈانس فلور پر سب کی توجہ حاصل کی اور اپنی انرجی سے سب کو محظوظ کیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے دادی کی اس کیوٹ ڈانس پرفارمنس کو سراہتے ہوئے تعریفوں کے پُل باندھ دیے ۔

کئی صارفین نے دادی کے اسٹیپس پسند کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی اپنے پوتے یا پوتی کی شادی میں ایسا ہی ڈانس کریں گے۔

دلکش ویڈیو یہ ثابت کرتی ہے کہ ڈانس فلور پرآنے اور خوشیاں پھیلانے میں عمر بالکل معنی نہیں رکھتی، اس لیے جہاں سے بھی خوشیاں ملیں انہیں کشید کرنے میں کبھی دیرنہ کریں۔

Dance

Dadi Cool

wedding dance