Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزرائے اعظم کے کیسز سننے والے جج اگلے برس ریٹائر ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

جج محمد بشیر نے نواز شریف، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر وزرائے اعظم کے کیسز سنے تھے
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 01:41pm
جج محمد بشیر۔ فوٹو — فائل
جج محمد بشیر۔ فوٹو — فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر اگلے سال کے مارچ میں ریٹائر ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جج محمد بشیر اسلام آباد میں تعیناتی کے 12 سال بعد 14 مارچ 2023 کو 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہوں گے، انہوں نے احتساب عدالت میں تعیناتی کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ 6 سابق وزرائے اعظم بشمول نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، عمران خان اور شوکت عزیز کے کیسز سنے تھے۔

 نوٹیفکیشن
نوٹیفکیشن

accountability court

Nawaz Sharif

اسلام آباد

District and Sessions Courts Islamabad