Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: ریلوے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج، ٹرینیں روک لیں

اب تنخواہ دیں گے تو کام کریں گے، ملازمین
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 05:42pm
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

لاہور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس کو روک لیا۔

ملازمین کے مختلف گروپ ہیں، کچھ کو ایک ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، کچھ کو تاخیر سے ملتی ہے، چند ملازمین کا دعویٰ ہے کہ انہیں اگست اور ستمبر کی تنخواہ نہیں ملی ہے۔

ریلوے ملازمین نے پہلے واشنگ لائین بند کی، پھر احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آ گئے۔

مزدوروں نے کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس کو بھی روک لیا، جس کے بعد مسافر ٹرین سے اتر کر پیدل ہی گھروں کو روانہ ہو گئے۔

احتجاج کے باعث دیگر اسٹیشنز کی طرح پتوکی ریلوے اسٹیشن پر بھی مسافر پریشان ہیں۔ اور زمین پر بیٹھ کر ٹرینوں کا انتظار کررہے ہیں۔

ریلوے ملازمین کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں بھوک ہے اور انتظامیہ مزے سے بیٹھی ہے۔

ملازمین نے کہا کہ اب تنخواہ دیں گے تو کام کریں گے، ہمیں بجلی اور گیس کے بل ادا نہ کرنے پر میٹر کاٹنے کا بھی کہا جارہا ہے۔

Pakistan Railways

lahore