Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری عہدے سے مستعفی ہوگئے

نگراں وزیراعظم نے استعفی منظور کرتے ہوئے ایک ماہ کے نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کردیا
شائع 27 اکتوبر 2023 11:12am
وزیراعطم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیرشاہ۔ فوٹو — فائل
وزیراعطم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیرشاہ۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

وزیراعطم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیرشاہ مستعفی ہوگئے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق توقیر شاہ کا استعفیٰ 31 اکتوبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا، نگران وزیراعظم نے ایک ماہ کے نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کردیا۔

ڈاکٹر توقیر شاہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ کو سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مزید ایک سال کی توسیع دی تھی۔

ڈاکٹر توقیر شاہ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسلام آباد

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

prime minister's principle secretary

Dr Tauqeer shah