Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بحریہ اہلکاروں کو قطر میں سزائے موت پر بھارت کا ردعمل آگیا

اہلکاروں کو جاسوس کے شُبے میں حراست میں لیا تھا
شائع 27 اکتوبر 2023 09:58am
سابق فوجیوں کو اسرائیل کی جانب سے آبدوز کے پروگرام سے متعلق جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سابق فوجیوں کو اسرائیل کی جانب سے آبدوز کے پروگرام سے متعلق جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قطری عدالت کے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنانے پر بھارت کا ردعمل آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کی ایک عدالت نے جمعرات کو بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی تھی، جو ایک سال سے زائد عرصے سے قظر میں زیر حراست تھے۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت نے اپنے صدمے کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ممکنہ قانونی کارروائیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیںِ، ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز پ غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوس کے طور پر کام کرنے کے شُبے میں حراست میں لیا تھا، جب وہ قطر میں ایک کمپنی میں ملازم تھے۔

بھارتی بحریہ کے سابق افسران میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سوگناکر پاکالا، کمانڈر سنجیو گپتا اور سیلر راگیش کو قطر کی خفیہ ایجنسی نے 3 اگست، 2022 کو دوحہ سے گرفتار کیا تھا۔

قطری حکام کی جانب سے متعدد بار نیوی کے سابق فوجیوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی گئیں اور سزائے موت کا اعلان قطر کی ایک عدالت نے پہلے دن میں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحریہ کے سابق فوجیوں کو اسرائیل کی جانب سے آبدوز کے پروگرام سے متعلق جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا، قطری حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس معاملے سے متعلق الیکٹرانک شواہد موجود ہیں۔

qatar

مشرق وسطیٰ

ٰIndia

Indian Navy Officers