غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا، ایران
ایرانی وزیر خارجہ حسن امیر نے اسئرائیل حماس جنگ پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں حسن امیر نے کہا کہ حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہا قطر اور ترکیہ کے ساتھ ملکر حماس اسرائیل کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایران نہیں چاہتا تنازع پھیلے لیکن حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی مندوب نے حماس کو دنیا سے مٹانے کے عزم کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسرائیل نے فلسطینوں پر بھوک پیاس بطور ہتھیار مسلط کردی، برطانوی تنظیم
اس موقع پر فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ پٹی کے نصف سے زیادہ رہائشی علاقے مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ٓ
Comments are closed on this story.