Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے تاریخ دے دے گا، خواجہ آصف

تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، ن لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 11:32pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، نوازشریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، نواز شریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ان کی مشکلات آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی، نواز شریف کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے، تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے کہا سب کو مل کر ملک سنبھالنا ہوگا، نوازشریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، نوازشریف وزیراعظم بن کر مسائل کا حل نکال لیں گے، الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، الیکشن سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں

’مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے‘

نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات، قانونی ٹیم کو انتھک محنت پر مبارکباد

اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی سیاست سے نکالنا ممکن ہے، مل بیٹھنا ہوگا، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والوں کی ججمنٹ غلط ثابت ہوئی۔

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

pmln leaders

Minus Imran Khan