Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اے پی ایم ایل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 11:31pm

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے اپنا انتخابی نشان عقاب بھی واپس لینے کی استدعا کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن سیایسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے تنازعات پر فیصلہ نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی و قانونی مینڈیٹ سے تجاوزکیا، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو نوازنے کے لیے انتخابی نشان واپس لیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل استحکامِ پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کیا تھا۔

آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا تھا۔

مزید پڑھیں

جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام ”استحکام پاکستان“ چوری کا نکلا، لیگل نوٹس جاری

3 ماہ بعد بھی جہانگیر ترین اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروانے میں ناکام

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کون کون شامل

الیکشن کمیشن نے آج استحکامِ پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

IPPs

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

APML

all pakistan muslim league

party registration cancel