Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث 2 افغان شہری گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی، پولیس
شائع 26 اکتوبر 2023 06:08pm
کوئٹہ : پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث 2 افغان شہری گرفتار۔ علامتی تصویر / فائل
کوئٹہ : پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث 2 افغان شہری گرفتار۔ علامتی تصویر / فائل

کوئٹہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث ہیں۔

نوحصار کےعلاقے میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان افغان باشندے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے کمپیوٹر اور حساس دستاویز برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ میں کسی غیرقانونی مقیم شخص کو رہنے کی اجازت نہیں، صوبائی وزیر داخلہ

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنیوالے ملزمان گرفتار

کچے کے علاقوں میں موبائل فون کی سہولت کو کمزور کرنے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ کے علاوہ حساس اداروں کے جعلی کارڈ بنانے میں بھی ملوث ہیں۔

quetta

quetta police

Balochistan law and order situation

Illegal Afghan Immigrants