Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کو الیکشن کا چیلنج دینے پر ترجمان ن لیگ کا یاسمین راشد پر جوابی وار

اس بار بھی نواز شریف اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 06:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو الیکشن کا چیلنج دینے پر پنجاب میں پارٹی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یاسمین راشد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار بھی نواز شریف اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پھر سے ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا جس کا آغاز نواز شریف کی قیادت میں ہوا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمت ہے تو سچ قوم کو بتائیں 9 مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمت ہے تو بتائیں پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکی جماعت آپ کو تین مرتبہ دھول چٹا چکی ہے، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں، یہ ابھی معلوم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کردیا

ایون فیلڈ و العزیزیہ کیس: نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کردی گئیں

سائفر کیس: ٹرائل روکنے کی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ آج اُس نا انصافی کے خاتمے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے جس کا شکار پچھلے سات سال سے پاکستان تھا اور جس کے نتیجے میں پاکستان آج کے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ جیسے جیسے اِس ناانصافی کا خاتمہ ہوتا چلا جائے گا پاکستان پھر سے ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا جس کا آغاز نواز شریف کی قیادت میں ہوا تھا۔انشاءاللہ

pti

Nawaz Sharif

general elections 2023