Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت

اسٹبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا
شائع 26 اکتوبر 2023 05:15pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسٹبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں افسران کے خلاف کے خلاف الیکشن کمیشن کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی جس کے باعث دونوں کو تبدیل کرنے کا کہا گیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلے میں آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے تبادلے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کا بیان مسترد کردیا

کوئی ثبوت نہیں ٹی کہ ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت، آئی جی اسلام آباد نے معافی مانگ لی

مراسلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پرآگاہ کریں۔

ECP

اسلام آباد

IG Islamabad

irfan nawaz memon

Election Commission of Pakistan (ECP)

Akbar Nasir Khan

deputy commioner islamabad