Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلبہ پراسکول سے چیزیں خریدنے کیلئے دباؤ نہ ڈالیں، محکمہ تعلیم سندھ کا انتباہ

نجی اسکول فقط اپنی فیس لینے کا حق رکھتا ہے، سرکلر
شائع 26 اکتوبر 2023 02:56pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ طالبات کو یونیفارم، کتابیں اوردیگر چیزیں ان کے اسکول سے خریدنے پر مجبور نہ کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکلر میں کہا کہ طلبہ طالبات کو اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ یونیفارم، کتابیں اوردیگر چیزیں ان کے اسکول سے ہی خریدیں، جو مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ مہنگا فروخت کر رہے ہیں۔

سرکلر کے مطابق متعدد بار نجی تعلیمی اداروں کو کہا گیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ صورتحال اب بھی جاری ہے، انہیں آگاہ کیا جا رہا ہے کہ طلبہ طالبات کو مجبور نہ کریں۔

سرکلر میں کہا کہ نجی اسکول فقط اپنی فیس لینے کا حق رکھتا ہے، جبکہ دیگر چیزیں دباؤں کے تحت لی جاتی ہیں، یہ اقدام صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کے آرڈیننس کی خلاف وزری ہے۔

مزید کہا کہ ایسی نجی تعلیمی اداروں کوممتنبہ کیا جاتا ہے کہ طلبہ طالبات پر دباؤ ڈالنا بند کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Sindh government

sindh

Private Schools