Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی محکمہ خزانہ کے ٹرک سے20 لاکھ سکے چوری

حکام نے اپریل 2023 میں کی جانے والی اس چوری کی تفصیلات جاری کردیں
شائع 26 اکتوبر 2023 03:02pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں محکمہ خزانہ کے ٹرک سے 20 لاکھ سکے چوری کیے جانے کی مزید تفصیلات جاری کردی گئیں۔

خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق حکام نے چوری ہونے والے سکوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیاجب محکمۂ خزانہ کے سکوں کے بیورو (یو ایس منٹ) کےڈرائیور نے میامی جاتے ہوئے اپنا ٹرک ایک پارکنگ ایریا میں کھڑا کیا۔

ڈرائیور نے کچھ دیر آرام کی غرض سے اس پارکنگ ایریا میں رُک کروقفہ لیا تھا۔

ٹرک میں لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ ڈالرز کے سکے موجود تھے ،حکام کے مطابق رواں سال 13 اپریل کو ٹرک پارکنگ ایریا میں کھڑے ہونے کے دوران ملزمان سکوں سے کچھ حصہ چوری کرکے لے گئے تھے۔

اس ٹرک میں موجود سکوں میں سے ہزاروں سکے شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں مختلف مقامات سے ملے تھے۔ حکام کے مطابق چرائے گئے ان 20 لاکھ ڈائمز کی مالیت دو لاکھ 34 ہزار500 ڈالرزبنتی ہے۔

واضح رہے کہ چوری کیے جانے والے سکے ایک ڈالر کے 10ویں حصے یعنی 10 سینٹ کے برابرتھے جنہیں ڈائمز کہا جاتا ہے۔

تفیتش کاروں کے مطابق سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز میں چھ افراد نظر آرہے ہیں جنہوں نے سرمئی لباس پہن رکھاہے اور ان کے ہاتھوں میں بڑے سائز کے کٹرہیں۔

وہ آدھی رات کو پارکنگ ایریا میں کھڑے ٹرک کے قریب پہنچتے ہیں اورتالے توڑ کر اندر داخل ہوتے ہیں، پھر چُرائے گئے سکوں کوچھوٹے تھیلوں میں بھرکرگاڑی میں رکھنا شروع کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

شکاگو میں ٹرین کی پٹریوں پر آگ کیوں لگی ہے

ایک دن میں ایک ہی عمارت سے ٹکرا کر 1000 پرندے ہلاک

کیا موم، ڈیڈ جلدی واپس آئیں گے: شکاگو فائرنگ میں والدین کھو دینے والا ایڈن

اس واقعے سے متعلق فردِ جرم عام کردی گئی جس کے مطابق چوری کیے گئے ہزاروں سکوں کو میری لینڈ میں سکوں کی مشین میں ڈال کر نوٹوں میں تبدیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلاڈیلفیا کے نواحی علاقوں کے کم ازکم چار بینکوں میں بھی سکے جمع کرائے گئے۔

فلاڈیلفیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 25 سے 30 سال کی عمر تک کے 4 ملزمان ڈکیتی اور سرکاری رقم چوری کرنے کی سازش کے ساتھ ساتھ مختلف الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

Joe Biden

United States

USA