Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے علاقوں میں موبائل فون کی سہولت کو کمزور کرنے کا فیصلہ

گھوٹکی میں پولیس آپریشن کی منظوری دے دی، نگران وزیراعلیٰ سندھ
شائع 26 اکتوبر 2023 02:28pm

پنجاب اور سندھ نے کچے کے علاقوں میں موبائل فون کی سہولت کو کمزور کرنے کا فیصلہ کر لیا، کچے کے علاقوں کی ٹیگنگ بھی کر لی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈاکوؤں کے اسلحہ فراہمی کے نیٹ ورک کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب آپریشن میں ہزاروں ایکڑ اراضی ڈاکوؤں کے قبضے سے واگزار کرائی گئی.

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 11 ڈاکوؤں کے گینگز ہیں، جس کی تعداد 600 ہے، جبکہ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں پولیس آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

punjab

sindh