Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم شکستوں کو بھلا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی، پی سی بی

پی سی بی کی شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل
شائع 26 اکتوبر 2023 02:13pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے قومی ٹیم شکستوں کو بھلا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

مسلسل تین ناکامیوں پر شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

پی سی بی کے مطابق اُمید ہے قومی ٹیم شکستوں کو بھلا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی، سابق کرکٹرز کی بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انہیں تبدیل کرنا بلا جواز ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،بورڈ نے سب کو فری ہینڈ دیا اور اسکواڈ کے انتخاب چیف سلیکٹر اور کپتان کو مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ مستقبل میں بورڈ ورلڈ کپ 2023ء کی پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے کرے گی، شاہینوں کی کامیابی اور اچھے کھیل کیلئے پرامید ہے۔

cricket

PCB