Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں کسی غیرقانونی مقیم شخص کو رہنے کی اجازت نہیں، صوبائی وزیر داخلہ

غیرقانونی مقیم افراد فوری طور پر اپنے ملک واپس چلے جائیں، حارث نواز
شائع 26 اکتوبر 2023 01:44pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ سندھ میں کسی غیر قانونی مقیم شخص کو رہنے کی اجازت نہیں ہے۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ غیرقانونی افراد فوری طور پر اپنے ملک واپس چلے جائیں، رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہمارے مہمان رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی مقیم غیرملکی کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والوں کیخلاف حکومت ایکشن لے رہی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افرادکے انخلا کیلئے انتظامات کرلئے ہیں، جن ممالک کیساتھ زمینی راستے نہیں ہیں انہیں بائی ایئرروانہ کیا جائے گا۔

حارث نواز نے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گےملک کامفاد دیکھیں گے، سندھ میں کسی غیرقانونی مقیم شخص کو رہنے کی اجازت نہیں ہے ۔

دوسری جانب نگراں وزیرداخلہ سرفراد بگٹی نے کہا کہ تمام غیرقانونی افرادکی نشاندہی کرلی گئی ہے اور حتمی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افراد کی معاونت کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی، نادرا سے حاصل کردہ غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Haris Nawaz

Illegal Afghan Immigrants