Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الٰہی شوگر ملز کوٹہ کیس میں ڈسچارج، جعلی بھرتی کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور

غیرقانونی تقرری کیس: پرویزالہی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کردیا گیا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 05:56pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف درج شوگر ملز کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں کیس سے ڈسچارج کردیا۔ پرویزالہیٰ کو غیر قانونی بھرتی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لئے بھی عدالت میں پیش کیا گیا، انہیں رات گئے اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا تھا، عدالت پیشی پر ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کیں، لیکن نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، اور انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، اور اینٹی کرپشن کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

پرویزالٰہی کے وکلا نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ معاملہ ہاٸی کورٹ میں زیر التوا ہے، ہاٸی کورٹ کے حکم کا انتظار کیا جاٸے، اور پرویزالٰہی کے مرکزی وکیل بھی ہاٸی کورٹ میں ہیں۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے کیس کی سماعت شروع کرنے کی استدعا کی۔

غیر قانونی تقرریوں کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ پرویز الٰہی کواینٹی کرپشن نے گزشتہ روزاڈیالہ جیل سے تحویل میں لے لیا تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نامزد ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان نے خلاف ضابطہ تقرریاں کیں۔

نوازشریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے، اور ہوتا نظر بھی آئے۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا، جب کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کیں، لیکن نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی۔ نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں، کیا جج باتیں بھول گئے۔

پرویزالٰہی شوگرملزکوٹہ کیس میں جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف درج شوگر ملز کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں کیس سے ڈسچارج کردیا۔

اینٹی کرپشن نے ریمانڈ کی درخواست دی تھی، جس پر جوڈیشل میجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 44 شوگر ملز تھیں، 22 من پسند شوگر ملز کا کوٹہ بڑھایا گیا، رحیم یار خان میں شوگر ملز کا کوٹہ رولز کے برعکس بڑھایا گیا، پرویز الہیٰ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

اینٹی کرپشن نے پرویزالٰہی پردرج شوگرملزکوٹہ کیس میں جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ہے، عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

رحیم یار خان میں شوگر ملز کا کوٹہ بڑھانے کے مقدمے میں ریمانڈ مانگا گیا ہے، اینٹی کرپشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 44 شوگر ملز تھیں، 22 من پسند ملوں شوگر ملز کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے کہا کہ رحیم یارخان میں شوگر ملز کا کوٹہ رولزکےبرعکس بڑھایا گیا، پرویز الہی نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

PTI Leaders arrested