Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس فائز عیسی نے ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ہوگا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 12:24pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہرنقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرائی گئی تھیں۔ جوڈیشل کونسل کا اجلاس ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

سابق چیف جسٹس نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایت اسکروٹنی کیلئے سینئر جج جسٹس سردار طارق کو بھجوائی تھی، اور جسٹس سردار طارق نے جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایت پر قانونی رائے 25 ستمبرکو دی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف رواں سال 10 شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئیں۔

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

CJ Faez Isa

CJP FAEZ ISA