Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں کباڑیے کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، پولیس
شائع 25 اکتوبر 2023 11:27pm

صادق آباد میں کباریے کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں کباریے گھر کے اندر گیس دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، واقعے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق گئے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، افسوسناک واقعہ کباڑیے کی جانب سے سلنڈر کھولنے کے دوران پیش آیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جان بحق ہونے والوں میں 2 سالہ موسیٰ، والد شہزاز اور والدہ عقیلہ شامل ہیں۔ اہل محلہ نے بتایا کہ شہزاد کباڑ کا کام کرتا تھا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : گاڑی میں گیس بھرواتے ہوئے سلینڈر پھٹ گیا، دو خواتین جاں بحق

لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: مسکن چورنگی کے قریب سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا ہے معلومات کر رہے ہیں۔

Blast

Gas Cylinder Blast

sadiq abad