Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری منتخب

صدر پی ایچ ایف کا ایک بار پھر ہاکی لیگ کروانے کے عزم کا اظہار
شائع 25 اکتوبر 2023 11:09pm

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حیدر حسین کی جگہ سابق اولمپئین رانا مجاہد علی کو نیا سیکرٹری منتخب کرلیا، صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے ایک بار پھر ہاکی لیگ کروانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے 95 فیصد نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں حیدر حسین کا استعفیٰ منظور کر کے سابق اولمپئین رانا مجاہد کو متفقہ طور پر سیکرٹری چن لیا گیا۔

صدر پی ایچ ایف کھوکھر نے اجلاس کے بعد بتایا کہ قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر دیکھنے کی تمنا ہے، ہاکی ٹیم کے لیے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز سے طویل المعیاد معاہدہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود پرو لیگ میں جا رہے ہیں،قومی کھیل کی بہتری کے لیے جلد ہاکی لیگ بھی کرائیں گے۔

مزید پڑھیں

پی ایچ ایف کا صدر اور سیکرٹری کی معطلی کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی سے واپسی پر ہاکی ٹیم کے آفیشلز کا جھگڑا، منیجر سے متعلق اہم انکشافات

پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال کردی گئی

فیڈریشن کے صدر نے رانا مجاہد علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیکرٹری بننا پاکستان ہاکی کے لیے خوش آئند ثابت ہو گا۔

lahore

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

phf

rana mujahid ali

haider hussain

new secratory phf