Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی بھی غیرملکی اگرپاکستان آئے گا، تو وہ پاسپورٹ لے کرآئے گا، نگران وزیر داخلہ

ڈیڈ لائن بڑھائی جائی جانے کی کوئی تجویز نہیں ہے
شائع 25 اکتوبر 2023 03:06pm

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بھی غیرملکی اگرپاکستان آئے گا، تو وہ پاسپورٹ لے کرآئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دروان صحافی نے سوال کیا کہ غیرقانونی مقیم افراد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بڑھائی جائے گی، تو جواب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگرآتی ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز مل کربات کریںگے، کوئی بھی غیرملکی اگر پاکستان آئے گا تووہ پاسپورٹ لے کرآئےگا۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی سفارتی مداخلت نہیں ہوئی، کوئی بھی ملک ہو وہ اس معاملے میں حساس ہوتا ہے۔

Sarfraz Bugti

Illegal Afghan Immigrants