Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غیرقانونی مقیم افراد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں، وزیرداخلہ

کوئی بھی غیرملکی اگرپاکستان آئے گا تووہ پاسپورٹ لے کرآئے گا، سرفراز بگٹی
شائع 25 اکتوبر 2023 02:42pm
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی۔ فوٹو — فائل
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی۔ فوٹو — فائل

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی اگرپاکستان آئے گا تووہ پاسپورٹ لے کر آئے گا، غیرقانونی مقیم افراد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیر ملکی اگر پاکستان آئے گا تو وہ پاسپورٹ لے کر آئے گا، اس معاملے پر کوئی سفارتی مداخلت نہیں ہوئی، کوئی بھی ملک ہو وہ اس معاملے میں حساس ہوتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ غیر قانونی مقیم افراد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بڑھائی جائے گی۔ جس پر نگراں وزیرداخلہ نے جواب دیا کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز نہیں ہے، اگر کوئی تجویز آتی ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بات کریں گے۔

Afghan refugees

sarfaraz bugti

Illegal Afghan Immigrants