Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 02:55pm
فرح شہزادی۔ فوٹو — فائل
فرح شہزادی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے بچوں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

جسٹس رسال حسن سیدنے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔

فرح شہزادی نے اپنے وکیل کے ذریعے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا، اور عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فرح شہزادی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے، عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر متعلقہ فریقین نے فیصلہ نہیں کیا، لہٰذا عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

bushra bibi

Farah gogi