Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے اور پی ایس او تنازع، مزید 49 پروازیں منسوخ، تعداد 300 سے متجاوز

یومیہ پروازیں منسوخی سے 50 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 04:01pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

قومی ایئرلائن پی آئی اے کو ایندھن نہ ملنے کے باعث اب تک 300 پروازیں منسوخ ہوچکی ہے، اور یومیہ 50 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات ادائیگی کامسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، اور حکومتی عدم توجہ کے باعث11روز گزر گئے لیکن پی آئی اے اور پی ایس او تنازع حل نہ ہوسکا، اور آج بھی پی آئی اے کی مزید 49 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

دوسری جانب حکومتی وعدے کے تحت قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فوری مالی فنڈ جاری نہیں کیے گئے، جب کہ حکومت کی جانب سے ضمانت نہ دینے کی وجہ سے پی آئی اے کو بینکوں سے بھی 7 ارب روپے قرض جاری نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ پروازیں منسوخی سے قومی ادارے کو 50 کروڑروپے کا نقصان ہورہا ہے، اب تک پی آئی اے کی منسوخ پروازیں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے، اور 2 ہفتوں کے دوران ادارے کو 8 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج بھی کراچی تا لاہور پی کے 302،303،304 اور 305 منسوخ ہوئی، کراچی تا فیصل اباد کی پی کے 340 اور 341، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے368، کراچی تا گوادرکی پی کے 503،504 اور ملتان کی پی کے 330، اسلام آباد تا شارجہ کی پی کے181، پی کے 182، اسلام آباد گلگت کی پی کے601، 602 اور پی کے 606 جب کہ اسلام آباد تا ریاض پی کے 753،754 اور اسکردو کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

PIA

PIA Flight

PIA Loss