Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی

ایڈوکیٹ جنرل کو معاونت کیلیے طلب کرلیا گیا
شائع 25 اکتوبر 2023 10:38am

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گوجرانولہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، اور سنگل بینچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا۔

درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، پرویزالہیٰ کو اینٹی کرپشن کےکیس میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرایڈوکیٹ جنرل کو معاونت کیلیے طلب کرلیا اور پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

PTI Leaders arrested