Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں ’مریم کے بیٹے کی پیدائش‘ اسرائیل کیخلاف فتح کی علامت قرار

جب تک وہ زندہ ہے، ہمیں طاقت اور امید دیے رہا ہے کہ ہم ان خوفناک دنوں پر قابو پا لیں گے''
شائع 24 اکتوبر 2023 08:46pm
ڈاکٹر ناصر بلبل 22 اکتوبر 2023 کو غزہ شہر کے الشفا aسپتال کے نوزائیدہ یونٹ میں قبل از وقت پیدا ہوئے بچے کی جانچ کر رہے ہیں (تصویر: عبدالحکیم ابو ریاض/الجزیرہ)
ڈاکٹر ناصر بلبل 22 اکتوبر 2023 کو غزہ شہر کے الشفا aسپتال کے نوزائیدہ یونٹ میں قبل از وقت پیدا ہوئے بچے کی جانچ کر رہے ہیں (تصویر: عبدالحکیم ابو ریاض/الجزیرہ)

غزہ شہر کے الشفاء اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ موجود ہے، اس بچے کے پورے سر پر گھنے کالے بال ہیں اور وہ انکیوبیٹر میں پڑا ہے، ڈائپر اس کے ننھے سے جسم کو تقریباً ڈھانپ رکھا ہے، بچے کے چھوٹے سے ٹخنے کے گرد ایک گلابی پلاسٹک کا ٹیگ لگا ہے جس پر اس کی شناخت صرف ”مریم الحرش کے بیٹے“ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق نوزائیدہ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناصر بلبل کا کہنا ہے کہ 10 دن کا یہ بچہ ’اس بدصورت اسرائیلی جارحیت کے خلاف فتح‘ کی علامت ہے۔

ناصر بلبل نے بتایا کہ، ’13 اکتوبر کو ہمیں شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال سے ایک بری طرح زخمی حاملہ خاتون کے بارے میں فون آیا جو اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی۔‘

’اس کے گھر پر ہوائی حملہ ہوا تھا اور اس کا پورا خاندان، اس کے شوہر سمیت تمام 10 افراد مارے گئے تھے۔‘

مرنے والی خاتون 32 ہفتوں کی حاملہ تھیں، اس بنیاد پر مرنے سے پہلے ان کا ہنگامی سیزرین سیکشن آپریشن کیا گیا، اور ان کے بچے کو زندہ رحم سے نکال لیا گیا۔

بچے کو الشفا منتقل کیا گیا، جہاں اسے 54 قبل از وقت نوزائیدہ بچوں کے ساتھ فوری طور پر مکینیکل وینٹیلیشن پر رکھا گیا۔

ناصر نے بتایا کہ ’وہ صحت یاب ہو رہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اسے چھ دن کے بعد مکینیکل وینٹیلیشن سے اتار دیا اور تین دن بعد ہم نے دیکھا کہ اسے دماغی اسکیمیا ہے جو دماغ کی ایک شدید چوٹ ہے جس کا نتیجہ دماغ میں خون کے بہاؤ میں خرابی ہے۔ یہ اس کی ماں کے پیدا ہونے سے پہلے ہی مرنے کا نتیجہ ہے۔‘

 قبل از وقت پیدا ہونے والا مریم الحرش کا بیٹا جس کا پورا خاندان 13 اکتوبر کو گھر پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا تھا (تصویر: عبدالحکیم ابو ریش/الجزیرہ)
قبل از وقت پیدا ہونے والا مریم الحرش کا بیٹا جس کا پورا خاندان 13 اکتوبر کو گھر پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا تھا (تصویر: عبدالحکیم ابو ریش/الجزیرہ)

کوئی رشتہ دار بچے کا دعویٰ کرنے نہیں آیا، لیکن ناصر بلبل اور ان کی نرسوں کی ٹیم سبھی اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ ’جب بھی میں اس کا معائنہ کرتا ہوں، میں اداسی اور درد سے دوچار ہوتا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن جب تک وہ زندہ ہے، وہ ہمیں طاقت اور امید دیتا ہے کہ ہم ان خوفناک دنوں پر قابو پا لیں گے۔ یہاں تک کہ ان ہولناکیوں کو برداشت کرنے کے لیے صبر کریں جو ہم روزانہ دیکھتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے، یہ جاننا مشکل ہے کہ محصور علاقے کے سات نوزائیدہ آئی سی یوز میں 130 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے زندہ رہیں گے یا نہیں، کیوں کہ وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن اسپتالوں تک نہیں پہنچا تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔

ناصر بلبل کا کہنا ہے کہ ’مکینیکل وینٹیلیشن مشینوں کو ایندھن کے بغیر یہ تمام بچے پانچ منٹ میں مر جائیں گے‘۔

اتوار کو، یونیسیف کے ترجمان جوناتھن کریکس نے کہا تھا کہ انکیوبیٹرز میں 120 نوزائیدہ بچوں میں سے تقریباً 70 مکینیکل وینٹیلیشن پر ہیں۔

Gaza

israeli air strikes

Son of Maryam

Neonatal ICU