Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھوڑی سی چہل قدمی کے انمول فوائد

چہل قدمی کے فوائد جان کر آپ آج سے ہی ایسا کرنا اپنی عادت بنالیں گے
شائع 24 اکتوبر 2023 02:44pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کھانے کے فورا بعد بستر پرنہ لیٹ جائیں بلکہ تھوڑا سا پیدل چلیں، یہ نہ صرف آپ کی صحت بلکہ آپ کے سماجی رویے پر بھی بہترین اثر ڈال سکتا ہے۔

ہم میں سے اکثر افراد ایسے ہیں جو چہل قدمی کرنا پسند کرتے ہیں اور ہم سب یہ بھی جانتے ہیں کہ ایسا کرنا صحت کے لیے کس قدر مفید ہے۔

لیکن اگر آپ کویہ پتہ چل جائے کہ رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے تو آپ آج سے ہی ایسا کرنا شروع کر دیں گے۔

نظام ہضمہ

عام طور پر چہل قدمی آپ کے نظام ہاضمہ کے لیے بہت سود مند ثابت ہوتی ہے جسکا مظلب ہے کہ چلنے پھرنے سے آپ کے معدے اور آنتوں کوان کا کام کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے کھانا آسانی سے آپ کے جسم کا حصہ بنتا ہے۔

تاہم حساس نظام ہاضمہ والے افراد کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ وہ کھانے کے فورا بعد تیز چہل قدمی نہ کریں کیوں کہ اگروہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں پیٹ کے درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔

بلڈ پریشر

چلنے سے محبت کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ چہل قدمی کرنے سےآپ کے بلڈ پریشر پر اچھا اثر پڑے گا اور یہ واک اسے کم کرسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دن میں تین بار دس منٹ کی چہل قدمی کے لیے باہر جانے سے آپ کے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خراب موڈ کو لمحوں میں خوشگوار کیسے بنایا جائے؟

صرف دس منٹ کی واک جلد موت سے دوری کا سبب بن سکتی ہے

چہل قدمی آپ کا وزن کم کرنے میں مؤثر ہوسکتی ہے

ذیابیطس یا بلڈ شوگر

اگر آپ کو ذیابیطس ہے اورجب آپ کے خون میں شوگر لیول کی بات آتی ہے تو چہل قدمی کے لیے باہر جانا آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ، اور اگر آپ رات کے کھانے کے فورا بعد دس منٹ کے لئے چہل قدمی کرتے ہیں تو یہ آپ کے خون میں شکر کی سطح پرمثبت اثرڈال سکتا ہے۔

دل

پیدل چلنا آپ کے دل کے لیے اچھا ہوسکتا ہے ۔ چہل قدمی بھی ورزش کی طرح آپ کے جسم کے ذریعے خون پمپ کرنے والے پٹھوں کے لیے فائدہ مند ہے، لہذا چہل قدمی کے لئے جانے سے بھی آپ کواتنا ہی فائدہ ہوگا۔

جب آپ باقاعدگی سے چہل قدمی کے لیے باہر جاتے ہیں توآپ اپنے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتے ہیں اوراس کے ساتھ دل کے دورے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

چنانچہ آپ جب بھی ناشتہ کریں ،دوپہر کا کھانا کھائیں ،رات کا کھانا کھائیں یا درمیان میں کچھ کھائیں تو اس کے بعد تھوڑی سی چہل قدمی کے لیے ضرورباہرنکلیں۔

Diabetes

Women

Heart disease

lifestyle

lifehacks

digestion

BLOOD PRESURE

walking